News Details
30/11/2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پیر کے روز نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تعارفی ملاقات کی
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پیر کے روز نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تعارفی ملاقات کی اورصوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبے اور خصوصاً ضم اضلاع میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلی نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیر اعلی محمود خان نے صوبے بالخصوص ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے سکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔