News Details

28/11/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کالام اور کمراٹ سمیت صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات میں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو فی الفور بند کرنے کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کالام اور کمراٹ سمیت صوبے کے دیگر سیاحتی مقامات میں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو فی الفور بند کرنے کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لائی جائے، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنز سمیت جنوبی اضلاع کے سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر پیشرفت کو مزید تیز کیا جائے اور صوبے میں تمام محکموں کی ملکیتی ریسٹ ہاوسز کا اسسمنٹ سروے کیا جائے تاکہ سیاحتی سرگرمیوں کے لئے موزوں ریسٹ ہاوسز کو محکمہ سیاحت کے حوالے کیا جاسکے۔ وزیر اعلی نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں پاکستان ٹوارزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے ریسٹ ہاوسز کو صوبائی حکومت کی تحویل میں لینے کے لئے درکار فنڈز کا باقی ماندہ حصہ جلد سے جلد جاری کیا جائے تاکہ ان ریسٹ ہاوسز کو مزید کسی تاخیر کے بغیر صوبے سیاحتی سرگرمیوں کے فروع کے کئے استعمال میں لایا جاسکے۔ وزیر اعلی نے ہزارہ ڈویژن میں سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے بعض منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری ماحولیات اور دیگر متعلقہ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے کر ہدایت کی ہے کہ کمیٹی ان سڑکوں کی تعمیر کے مقامات کا دورہ ایک مہینے کے اندر قابل عمل اور ٹھوس تجاویز تیار کرکے صوبائی کابینہ کے غور وخوص کے لئے پیش کرے۔ وہ گزشتہ روز صوبے کے سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور اسپشل پرپز ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی، وزیر اعلی پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری سیاحت عابد مجید، سیکرٹری مواصلات اعجاز حسین انصاری، سیکرٹری بلدیات میاں شکیل آحمد، سیکرٹری منصوبہ بندی عامر ترین اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو صوبے کے سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق جاری ہے، اسی طرح جنوبی اضلاع کے قدیم سیاحتی مقام شیخ بدین تک دو مختلف سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے کچھ منصوبوں پر بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر کام تاخیر کا شکار ہے جن پر پیشرفت کے لئے صوبائی کابینہ کی خصوصی منظوری درکار ہے۔ صوبے کے بعض سیاحتی مقامات میں اسپیشل پرپز ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا گیا کہ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے طرز پر کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے لئے قانون کا مسودہ کابینہ سے منظور کرلیا گیا ہے جو بہت جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اسی طرح کمراٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اور ایک ہفتے کے اندر اتھارٹی کے بلڈنگ کوڈز سمیت دیگر معاملات کی بورڈ سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔ علاوہ ازیں کالاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلی کی خصوصی ہدایات پر کالام سمیت دیگر سیاحتی مقامات میں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں شروع کی گئیں ہیں، ان علاقوں میں نئی تعمیرات پر پابندی کے لئے دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور پہلے سے تعمیر شدہ غیر قانونی اسٹرکچرز کو مسمار کرنے کے لئے کاروائیاں عمل میں لائی