News Details

10/11/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں سکیورٹی پوسٹ پر نامعلوم افراد کے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے