News Details
07/11/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔