News Details
04/11/2021
کامیاب جوان پروگرام ، انصاف روزگار اسکیم جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے کیلئے نوجوانوں اورخواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، صدر عارف علوی
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام ، انصاف روزگار اسکیم جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے کیلئے نوجوانوں اورخواتین کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،حکومت کی قرضہ سکیمیں نوجوانوں کےلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے کاروبار قائم کرنے کے قابل بنائے گی صوبائی حکومتیں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر نوجوانوں میں حکومت کی قرض ا سکیموں کے بارے میں شعور اجاگر کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاورمیںخیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی اور صوبے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان ،صوبائی وزراءاوراعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدرعارف علوی کو حکومتی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی انہیں بتایاگیاکہ صوبائی حکومت سابقہ فاٹا کے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سابقہ فاٹا اضلاع کا خیبر پختونخوا میں انتظامی انضمام مکمل ہو چکا ہے ضم شدہ اضلاع کےلئے 491 ارب روپے مالیت کے 901 منصوبے منظور کئے گئے ہیںاجلاس میں ضم اضلاع میں تعلیم، صحت، سڑکوں، توانائی اور انتظامی انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے منصوبوں پر پیش رفت کابھی جائزہ لیاگیا اوراس عزم کااعادہ کیاگیاکہ صوبے میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت کے مطابق مکمل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کے پی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو سراہا اورکہاکہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے صوبوں میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ معدنیات اور کان کنی کے شعبے کی ترقی سے صوبے کے لوگوں کی ترقی اور مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ۔عارف علوی نے کہاکہ خیبر پختونخواکے نئے ضم شدہ اضلاع میں تنازعات کے متبادل حل کے نظام سے لوگوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کیا جا سکے گاتنازعات کے متبادل حل کے نظام سے سابقہ فاٹا اضلاع میں عدلیہ پر بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی صدر مملکت نے ضم اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے مشاورتی سیشن کے باقاعدہ انعقاد پر صوبائی حکومت کی تعریف کی اورمعیاری صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت انصاف کارڈ کی سہولت ضم اضلاع تک بڑھانے پر اطمینان کااظہار کیا