News Details
30/10/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ میں ایک نوجوان کے قتل اور مشتعل مظاہرین کی طرف سے قتل کے ملزم کے گھر کو نذر آتش کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے قتل اور اس کے رد عمل میں پر تشدد واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے پولیس کو امن و امان اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں واقعے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں جن کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اہل علاقہ سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائے گے