News Details

28/10/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرم اور میرانشاہ میں دہشتگردی کے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے

یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے مذکورہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا بذدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے ۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔