News Details

25/10/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔