News Details

23/10/2021

انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا بیان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے اور ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت دیگر تمام شراکت داروں کے باہمی تعاون اور اشتراک سے اس مقصد کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت ٹھوس اقدامات ا ±ٹھارہی ہے جن کے نتیجے میں صوبے میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ مستقبل دینے میں کامیاب ہوں گے۔ انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر اس موذی بیماری کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت کو ا ±جاگر کرنا اور اس بیماری کے خلاف صف اول میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور پولیو کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کے عزم کا اعادہ کرناہے۔ پولیو وائرس کے خاتمے کو ایک قومی فریضہ اور سب کی اجتماعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے والدین ، اساتذہ ، علمائ ، عوامی نمائندوں اور میڈیا سمیت معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں حکومتی کاوشوں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنانا اور انہیں ایک بہتر مستقبل دینا حکومت کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی اولین ذمہ داری ہے اس لئے تمام والدین اپنی اس ذمہ داری کا بھر پور احساس کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو قطرے ضرور پلائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ اگر ایک بچہ بھی پولیو قطرے پینے سے محروم رہ جائے تو پھر کوئی بھی بچہ اس موذی وائرس سے محفوظ نہیں ہو گا اسلئے ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں پولیو وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں علماءکرام، اساتذہ اور میڈیا کے تعاون کو سراہتے ہوئے ا ±مید ظاہر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے اس وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے اپنا تعاون آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے سے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کے عزم ، حوصلے اور کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فرنٹ لائن ورکرز نے انتہائی نا مساعد حالات کے باوجود بھی پولیو مہمات کے اہداف کے حصول کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جس پر ہم سب کو بجا طور پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان بے لوث ورکرز کی محنت اور جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی اور ہم بہت جلد اس صوبے کو پولیو وائرس سے مکمل طور پر پاک کرنے کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ محمود خان نے پولیو وائرس کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ صحت، متعلقہ بین الاقوامی اداروں اور تمام شراکت داروں کے کردار کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے