News Details

20/10/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے باجوڑ کے علاقہ وڑ ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اور ایف سی کے چار اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے سکیورٹی اہلکاروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے