News Details

20/10/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے

یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ہنگو کے علاقے تھل میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے