News Details

18/10/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔