News Details

18/10/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز ماہر تعلیم اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبد الجمیل خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر صحافی اور ڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر حاجی لطیف الرحمن کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے