News Details

13/10/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ ارمڑ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ دریں اثناءوزیر اعلی نے معروف دینی اور روحانی شخصیت پیر سید نور علی شاہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔