News Details

07/10/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔