News Details

06/10/2021

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈسٹرکٹ صدر ملک اشفاق کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ، انہیں بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔