News Details
04/10/2021
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔