News Details
02/10/2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف فنکار عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی کا اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمر شریف کے انتقال سے ملک اعلی پائے کے فنکار سے محروم ہوگیا، وہ اسٹیج اداکاری اور طنزو مزاح کے بے تاج بادشاہ ، ایک عظیم فنکار اور صحیح معنوں میں لیجنڈ تھے اور ان کے انتقال سے اداکاری اور کامیڈی کے شعبے میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکے گا