News Details

01/10/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاکنڈ کی رہائشی خاتون اور اس کے والد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو خاتون اور اس کے والد کے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے۔

خاتون اور اس کے والد کے قتل کو انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وہ کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے