News Details
30/09/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری ستنام سنگھ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے
اور پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کے لئے تمام ترضروری اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قتل کے اس واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے، انہیں بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی