News Details

30/09/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن سکندر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔