News Details

20/09/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دیر بالا کے علاقہ براول میں جرگے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس کو فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔ جرگے پر فائرنگ کے واقعے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے انہوں نے پولیس کو جرگوں، جنازوں اور اس طرح کے دیگر اجتماعات کی سکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی