News Details

18/09/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ کے پی او جی سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرنگ عثمان خٹک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ درایں اثناءوزیر اعلی نے سینئر صحافی سی آر رحمان کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے