News Details

17/09/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز دیر لوئر کے علاقہ طورمنگ میں نماز جنازہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور واقعے کی غیر جانبدار انہ تحقیقات کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ اُنہوںنے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے نماز جنازہ پر فائرنگ کے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قراردیتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کرتے ہوئے واقعے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے