News Details

17/09/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز مردان کے علاقہ تخت بھائی میں پولیس پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں اے ایس آئی شاہ فیصل کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کے متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے معروف پشتو ڈرامہ نگار اور اداکار نذر محمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے