News Details

14/09/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقہ لدھا میں پاک فوج کے سپاہی وقاص علی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے