News Details

12/09/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ درایں اثناءوزیر اعلی نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے میں پہنچنے اور ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ گھرانوں کو فوری ریلیف اور واقعے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔