News Details

12/09/2021

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے اتوار کے روز کاٹلنگ مردان کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے سنئیر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے اپنے گفتگو میں مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کی گرانقدر صحافتی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گورنر اور وزیر اعلی نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے صوبے اور صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم افعان امور پر نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایک مستند حیثیت رکھتے تھے، وہ صحافت کے شعبے میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے اور کسی بھی معاملے پر ان کے رپورٹس اور تجزیے سند کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی ایک نامور صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کے مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی بات کی۔ گورنر اور وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کی شاندار خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا اور صوبائی حکومت ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں کوئی بڑا منصوبہ ان کے نام سے منسوب کرے گی