News Details

03/09/2021

خیبرپختونخواٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اٹھارواں اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا

جس میں اتھارٹی کی فنانس کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ٹیوٹا کیلئے نظر ثانی شدہ بجٹ برائے مالی سال 2020-21 اور مالی سال2021-22 کیلئے تخمینہ بجٹ کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں15 ایجنڈ ا آئٹمز پر تفصیلی غور وخوض کے بعدمتعدد فیصلے کئے گئے ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت عبد الکریم کے علاوہ تمام بورڈ ممبرز ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ شرکاءکو گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ سنٹر حیات آبا د پشاور کیلئے آسامیوں کی تخلیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔بورڈ کے فیصلے کے مطابق سوات میں بھی ویمن ووکیشنل سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کے علاوہ کے پی ٹیوٹا کے ساتھ پارٹنر شپ کیلئے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وش انٹر نیشنل کے ساتھ ایم او یو کی منظوری پر بھی عمل درآمد ہو چکا ہے ۔ اجلاس میں ٹیوٹا کے زیر انتظام اداروں کے اندرکمرشل سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے مجوزہ ایس او پیز کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ بورڈ نے ٹیوٹا کی ہیومین ریسورس کمیٹی کیلئے ٹی او آرز کے نوٹیفکیشن کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ بوڑد نے کے پی ٹیوٹا کی ایچ آر کمیٹی کے پرائیوٹ ممبرکیلئے ضیاءمحمد کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے ۔مزید برآں بورڈ نے کے پی ٹیوٹا کے ذیلی اداروں کیلئے آسامیوں کی تخلیق کی منظوری بھی دی ہے ۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور جو بیرونی سرمایہ کار کمپنیاں صوبے میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ۔ آٹو موٹیوریسرچ اینڈ ٹریننگ سنٹر کے قیام اور فیکلٹی اینڈ سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام، سمارٹ ٹیچنگ اینڈ لرننگ ٹولز کیلئے ٹیکنکل سپورٹ سیمنار کانفرنسز اور ورکشاپس کے انعقاد کیلئے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کا معاملہ بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا گیاجس پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے کے سلسلے میں تمام مروجہ قوانین کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے اور اس پورے عمل میں محکمہ قانون اور دیگر شراکت داروں کی بھر پور مشاورت کو یقینی بناکر معاملہ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے ۔ اپنی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت ٹیکنکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے تمام اقدامات اُٹھار ہی ہے جن کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے ۔