News Details
02/09/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیاں میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لئے مرحوم کی طویل جدوجہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے کشمیری عوام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے مرحوم کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی طویل جدوجہد کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام مرحوم کے اہل خانہ اور کشمیری عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں