News Details

20/08/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر پولیس کی کوششوں کی تعریف کی ہے

اور کہا ہے کہ محرم کے لئے بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے اور امن و امان کو یقینی بنانے پر پولیس کے اعلیٰ حکام ، افسران اور جوان شاباش کے مستحق ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محرم کی سکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی قابل تعریف رہا ہے جبکہ سول انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اُنہوںنے کہاکہ نامساعد حالات کے باوجود بھی صوبے میں محرم کے حوالے سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا اور محرم کے تمام جلوس اور مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہوئے ۔ وزیراعلیٰ نے محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں علمائے کرام کے کردار کو بھی سراہا ہے اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر تاجر برادری اور شہریوں کے کردار کی بھی تعریف کی ہے ۔ اُنہوںنے کہاہے کہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔