News Details
20/08/2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر چترال کے ایک جنگل میں آگ بجھانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات کے اہلکار جمشید اقبال کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے
اور کہا ہے کہ جمشید اقبال نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اپنی جان دے کر فرض شناسی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور ان کی فرض شناسی سب کے لئے قابل تقلید ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ جمشید اقبال ہمارے ہیرو ہیں جس نے ایک اہم قومی کاز کے لئے اپنی جان دے دی۔ وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی