News Details

18/08/2021

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔