News Details
15/08/2021
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز کراچی میں منی ٹرک پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سوات سے تعلق رکھنے والے 11 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
درایں اثناءوزیر اعلی نے لوئر دیر کے علاقہ میدان میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شرپسندی کے ایسے واقعات سے پولیس کا مورال پست نہیں ہوگا
َِِ