News Details

11/08/2021

نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا پیغام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نوجوانوں کو قوم کا سرمایہ اور قوم کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ملکی تعمیر وترقی میں نوجوان طبقے کا کردار اورا ہمیت مسلمہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں نوجوان طبقے کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور اُن کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کے منشور کا ایک ہم حصہ ہے ۔ نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ عالمی سطح پر آج کا دن نوجوانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد قومی زندگی اور ملکی تعمیرو ترقی میں نوجوانوں کی اہمیت کا اعتراف کرنا اور اس حوالے سے شعور اُجاگر کرنا ہے ۔ محمود خان نے کہاہے کہ نوجوان ہمارے ملک کی مجموعی آبادی کا 63 فیصد ہیں اور اس اعتبار سے نوجوان طبقے کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان بھر پور صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اُن کی صلاحیتوں سے صحیح طریقے سے استفادہ کرکے پاکستان کو دنیا کا ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی سطح پر وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے نوجوانوں کی اس اہمیت کے پیش نظر اُنہیں قومی دہارے میں آگے لانے اور اُن کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کیلئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی اُٹھارہی ہے ۔ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوالے سے اُنہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت شروع دن سے نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور پارٹی قائد عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے عملی طور پر گامزن ہے ۔ صوبائی حکومت کی طرف سے نوجوانوں کوبا اختیار بنانے کیلئے خیبرپختونخوا کی پہلی یوتھ پالیسی تشکیل دی گئی جس کا مقصد نوجوانوں کو ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ایک سازگار ماحول اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے ۔ صوبے میں جوان مراکز کا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے تاکہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔ نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے نہ صرف نصاب تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں بلکہ نوجوانوں کی فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کیلئے ادارے بھی قائم کئے گئے ۔ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانے کیلئے معالی معاونت کے پروگرام کا اجراءکیا گیا جس کے تحت بلاسود قرضے فراہم کئے گئے