News Details
07/08/2021
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر احسان الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیاں میں وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں اور صوبائی حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔