News Details

03/08/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سب انسپکٹر شفیق کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔