News Details
30/07/2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ کارخانو مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس وین پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ اُنہوںنے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور اُن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی شرپسندانہ کاروائیاں پولیس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، صوبے میں امن و امان کے لئے خیبرپختونخوا پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام پولیس کی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے