News Details

30/07/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سرکاری محکموں سے متعلق زیادہ سے زیادہ عوامی شکایات کے ازالے اور عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے ایک اہم قدم کے طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں قائم " خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل " سے متعلق نچلی سطح پر عوام کو آگہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں عوام کو مذکورہ شکایات سیل کے بارے میں آگہی دینے کیلئے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے سرکاری محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے حل کو اپنی حکومت کی گڈ گورننس اسٹرٹیٹجی کا اہم جز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ، عوام سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ شکایات سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں اور شکایات سیل میںاُن کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائے گا ۔ عوام سرکاری محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے اندراج کیلئے بذریعہ فون " خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل" کے نمبر1800 پر رابطہ کر سکتے ہیں