News Details

26/07/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آزاد جموں کشمیر انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آزاد جموں کشمیر انتخابات میں سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے اہلکاروں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں چار فوجی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سوات کے دو نوجوانوں کے دریائے پنجکوڑہ میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے واقعہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اُنہوںنے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ <><><><><><>