News Details
26/07/2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز روحانی شخصیت اور مبلغ پیر رحمت کریم آف ڈاگ اسماعیل خیل کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز روحانی شخصیت اور مبلغ پیر رحمت کریم آف ڈاگ اسماعیل خیل کی وفات پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ اُنہوںنے مرحوم کی وفات کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہو سکے گا۔ مرحوم کی دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی گراں قدر علمی و دینی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے سابق ایم پی اے عبد الرزاق مجددی کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔
<><><><><><>