News Details

24/07/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کی نماز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی مسجد میں ادا کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عید الاضحی کی نماز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی مسجد میں ادا کی ۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر اُمت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق ، ملکی ترقی و خوشحالی ، امن و امان اور کوروناوباءسے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ نماز عید کے دوران کورونا ایس ا وپیز پر عمل درآمد کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طورپر وزیراعلیٰ سمیت کوئی بھی ایک دوسرے سے گلے ملا اور نہ ہی مصافحہ کیا۔