News Details
20/07/2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ غازی خان کے علاقہ تونسہ میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اُنہوںنے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دُعا کی ہے۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ نے گزشتہ روز کوہاٹ میں انڈس ہائی وے ٹریفک حادثے میں چھ افراد کے جاںبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاںبحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے