News Details

14/07/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے منگل کے روز سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی قیادت میں ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندوں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے منگل کے روز سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی قیادت میں ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندوں کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اورگزشتہ دنوں ضلع ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی آگاہ کیا۔ وفد کے دیگر اراکین میں صوبائی کابینہ ممبران اکبر ایوب خان، قلندر خان لودھی کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، رکن صوبائی اسمبلی نذیر عباسی اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب شامل تھے۔ اس موقع پر طوفانی بارشوں کے نتیجے میں علاقے کے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کو پہنچنے والے مالی نقصانات کے ازالے سے متعلق ا ±مور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ریلیف ، کمشنر ہزارہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکھٹی کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے نواں شہر (ایبٹ آباد ) میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے پل کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں سے متاثرہ ہونے والی رابطہ سڑکوں کی فوری بحالی کیلئے ٹھو س اقدامات ا ±ٹھائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ متاثرہ لوگوں کو درپیش مشکلات کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی اور ہر ممکن حد تک متاثرین کو سہولیات فراہم اور ا ±ن کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو مشکل کی اس گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن حد تک ان کی داد رسی کی جائے گی۔ ایبٹ آباد سٹی میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے دیگرعلاقوں کی طرح ایبٹ آباد سٹی میں بھی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی جبکہ سڑکوں ، آبی گزرگاہوں و دیگر عوامی مقامات پر تجاوزات کو ہر صورت ہٹایا جائے گا۔ سپیکر مشتاق غنی اور وفد کے دیگر اراکین نے بارشوں سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور لوگوں کے نقصانات کے ازالے کیلئے موقع پر احکامات جاری کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ان طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں اور مکانات منہدم ہونے کے نتیجے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔