News Details

14/07/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراءشاہ محمد وزیر ، ہشام انعام اللہ اور اقبال وزیر نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراءشاہ محمد وزیر ، ہشام انعام اللہ اور اقبال وزیر نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے کی سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی سے منظوری پر جنوبی اضلاع کے عوام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ صوبائی وزراء نے اس منصوبے کو جنوبی اضلاع کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی سے اس منصوبے کی منظوری وزیر اعلیٰ کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا جس پر تمام جنوبی اضلاع کے عوام وزیر اعلیٰ محمود خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ صوبائی وزراء نے اس اہم اور تاریخی منصوبے کی منظوری پر وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔