News Details
09/07/2021
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوااربن موبیلیٹی اتھارٹی کے بورڈکا بارہواں اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقدہوا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوااربن موبیلیٹی اتھارٹی کے بورڈکا بارہواں اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقدہوا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی اور بورڈ کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور بعض نئے امور کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بورڈ کے گیارہویں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ بی آرٹی بسوں کے لئے روٹ پرمٹس فیس اسٹرکچر کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے جو حکومت خیبرپختونخوا کے گزٹ میں شائع بھی ہو چکا ہے۔ اسی طرح ٹرانس پشاور افسران کی بطور ٹرانزٹ کمپلائنس آفیسر (ٹی سی او) نامزدگی کا اعلامیہ بھی جاری کیا جا چکا ہے ،جو سرکاری گزٹ کا حصہ ہے۔ اربن موبیلٹی اتھارٹی کی عمارت کا رینٹ اسسمنٹ بھی مکمل کیا گیا ہے ۔ سابقہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق اربن موبیلیٹی اتھارٹی میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے کوالیفیکیشن اور اہلیت کے معیار کو آسان بناکر ایٹا کو پیش کیا گیا ہے، جس کے مطابق آسامیاں ایٹا کی طرف سے مشتہر کی گئیں اور امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور سکریننگ کا عمل شروع ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں اتھارٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2021-22 کے بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ بجٹ کا تخمینہ 204.26 ملین روپے ہے۔ بورڈ نے مزید ہدایت کی کہ اتھارٹی کی فنانس کمیٹی میں محکمہ خزانہ کا نمائندہ شامل کیا جائے ۔ اجلاس میں اتھارٹی کے ہیومن ریسورس اور فنانشل رولز کے مسودات سے اتفاق کیا اور ان رولز کی محکمہ قانون سے جانچ پڑتا ل کے بعد منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نئے منصوبوں کے تحت صوبے کے تین شہروں مینگورہ ، ایبٹ آباد اور پشاور کے لئے اربن موبیلیٹی پلانز تیار کئے جائیں گے۔ منصوبوں کا پی سی ٹو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو پیش کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دیگر شہروں کے لئے ماس ٹرانزٹ پلانز کی ڈویلپمنٹ کے لئے کانسیپٹ پیپر تیار کرلیاگیا ہے ۔ اجلاس نے مجوزہ منصوبوں سے اتفاق کرتے ہوئے ان منصوبوں پر مزید پیش رفت کی منظوری دے دی