News Details

08/07/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی فخر جہان خان کی قیادت میں ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں اور کارکنان کے 20 رکنی وفد نے ملاقات کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ممبر صوبائی اسمبلی فخر جہان خان کی قیادت میں ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی عہدیداروں اور کارکنان کے 20 رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفد میں شامل سیاسی کارکنان نے اپنے دیگر ساتھیوں اور عزیزواقارب کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق تحصیل ناظم سید معمبر باچا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نادر خان، سابق وائس چیئرمین ویلج کونسل گوہر علی خان اور دیگر شامل تھے ۔ وفد کے ارکان نے پاکستان تحریک انصاف اور صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی منشور کی تکمیل کیلئے بھر پور جدوجہد کا یقین دلایا۔ اُنہوںنے وزیراعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کے عوام دوست اور غریب پرور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے اقدامات کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے جو سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی یکساں خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور یہ صحیح معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ صوبائی حکومت پارٹی منشور کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی کیلئے اقدامات اُٹھار ہی ہے ۔ صوبے کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے میدان میں دوسرے ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان تشکیل دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد سے پسماندہ اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا۔