News Details

29/06/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خصوصی احکامات پر ریسکیو1122 نے ہائی کورٹ بینچ مینگورہ ( دارالقضاء) میں موبائل ہسپتال قائم کردیا اور ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خصوصی احکامات پر ریسکیو1122 نے ہائی کورٹ بینچ مینگورہ ( دارالقضاء) میں موبائل ہسپتال قائم کردیا اور ضروری عملہ تعینات کر دیا گیا۔ اس موبائل ہسپتال کے قیام سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں وکلاءسمیت عدالت آنے والے سائلین کو علاج معالجے کی مفت سہولیات بروقت میسر ہوں گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن مینگورہ بینچ کے وفد نے ایسو سی ایشن کے صدر سعید خان کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات کرکے انہیں پشاور ہائی کورٹ کے مینگورہ بینچ میں وکلاءاور سائلین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعلیٰ نے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے بینچ میں ایک موبائل ہسپتال فوری طور پر قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ موبائل ہسپتال کے قیام پر ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔