News Details

22/06/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی قیادت اور کارکنان سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔