News Details
22/06/2021
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر زلزلے سے ٹوٹنے والی اپر سوات کینال کی مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر زلزلے سے ٹوٹنے والی اپر سوات کینال کی مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔بھاری مشینری کے علاوہ تمام ضروری تعمیراتی مواد متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے اور متاثرہ دیوار کی دوبارہ تعمیر پر دن رات کام جاری ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر سیکر ٹری آبپاشی اور چیف انجینئر آبپاشی خیبر پختونخوا بذات خود بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام تر دستیاب مالی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ کم سے کم ممکنہ وقت میں کینال کے متاثرہ حصے کی بحالی کو یقینی بناکر کمانڈ ایریا کی زرعی زمینوں پر فصلوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔